ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں کی الرقہ میں نئی کارروائی

امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں کی الرقہ میں نئی کارروائی

Sun, 08 Oct 2017 22:25:57    S.O. News Service

واشنگٹن،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی اتحادی شامی جنگجو گروہ ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ اتوار کی رات سے الرقہ میں داعش کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع ہو جانا چاہیے۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر عبدالرقہ نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر جہادیوں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کیا جائے گا۔ اس جنگجو گروہ کے ایک ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند روز میں جہادیوں کو مات دیتے ہوئے الرقہ کی مکمل بازیابی کا اعلان کر دیا جائے گا۔


Share: